لاہور، پاکپتن، حافظ آباد، اوکاڑہ، وزیرآباد، محمد نگر ( سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز ، نامہ نگاران ) سندر میں نوعمر ڈرائیور نے نوجوان کی جان لے لی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ نوعمر لڑکے کی سپورٹس کار نے بائیک کو ٹکر ماری، خلاف قانون کار چلانے والے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ لاہور میں مزید لڑکا اور معمر شخص حادثات کی نذر ہوگئے ، شیرا کوٹ میں سڑک پار کرتے ہوئے 14 سالہ نامعلوم لڑکا نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر چل بسا، راوی روڈ پر تیز رفتار کاری کی ٹکر سے 65 سالہ خورشید جاں بحق ہوگیا۔ رائیونڈ کے علاقہ اڈا پلاٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے ، 2 کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں عارف ،اصغر، پرویز ،کرامت، صادق، اختر، ندیم ،یوسف، اصغر، یاسر شاہ، فقیر حسین، زاہد ، نورشاہ، شرافت، غلام عباس وغیرہ شامل ہیں۔