کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو میں شعبہ سندھی کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طورپر منظورکرلی گئی،جبکہ صوبے میں گٹکے ،مین پوری کی تیاری اس کے ذخیرہ کرنے ،فروخت اورکھانے پرپابندی کا بل ایوان میں متعارف کردایا گیا،بعدازاں بل کو متعلقہ سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔سپیکرآغا سراج درانی نے کہا کہ جب تک بل نہیں پاس ہوتاآپ سب لوگوں میں سے کوئی بھی گٹکا نہیں کھاسکتا۔سپیکرنے ہدایت کی کہ سلیکٹ کمیٹی بل کو ایک ہفتے میں مزید بہتربناکر ایوان میں پیش کرے ۔کارروائی کے دوران این ایف سی ایوارڈ پرششماہی رپورٹ جولائی تا دسمبر ایوان میں پیش کردی گئی۔ایوان میں سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی غیرموجودگی پرکوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2019 ڈیفرکردیاگیا۔