کراچی (سپورٹس رپورٹر) کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم آزادی کی مناسبت سے نمائشی میچوں کا آج انعقاد کیا جائے گا،اس سلسلے میں کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر بوائز اور گرلز کے نمائشی ٹگ آف وار میچوں کا انعقاد آج شام ساڑھے چار بجے کے ایچ اے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین کے ایم سی ڈسٹرکٹ ایسٹ معید انور مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال اعزازی مہمان ہوں گے ۔