کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاوَنٹس اور سندھ روشن پراجیکٹ کیس میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے ۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب دیگربھی وزیراعلی کیساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں۔