کراچی (سٹاف رپورٹر)سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور سیکرٹری سندھ اسمبلی سمیت 119 اراکین نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ایک کروڑ86لاکھ روپے وزیراعلیٰ سندھ کے کرونا بحالی فنڈ میں جمع کرادیئے ۔سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی،ڈپٹی سپیکرریحانہ لغاری،سیکرٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمرفاروق اورپیپلزپارٹی کے تمام 97 اراکین سمیت 119 اراکین سندھ اسمبلی نے اپنیایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ سندھ کرونا بحالی فنڈ میں جمع کرادی۔