کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان قانونی جنگ تیزہوگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے وفاق کے اختیارات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کردیاہے ۔جمعرات کوسندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے اپیل دائرکی کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے ،قیدیوں اورجیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کا اختیارہے ،قیدیوں کو بی کلاس سے محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ،ترمیم کو کالعدم قراردیا جائے ۔ اختیارات چیلنج