کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مقررکردیاہے ،سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایاکہ ٹرانسجینڈرکمیونٹی کیلئے تمام سرکاری اداروں میں 5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا سرکاری نوکری کی درخواست دینے کے لئے کاغذات تیاررکھیں۔وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ ہم ٹرانسجینڈر کمیونٹی کومعاشرے کے کارآمدافراد بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے خواجہ سراؤں کوکوٹہ مقرر ہونے پر مبارک باددی اورتعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔