کراچی (رپورٹ : ایس ایم امین) سندھ حکومت کے 5 لاکھ سے زائدگریڈایک سے 22تک ملازمین کوسندھ سول سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت رہائشی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بند کردیاگیا ہے ۔ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے 10برس میں 6 ہزار ایکڑ اراضی طلب کیے جانے پرحکومت سندھ خاموش ہوگئی۔ منصوبہ بورڈآف ریونیواور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زمین فراہم نہ کرنے پر بند کیاگیاہے ۔ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین سے سندھ سول سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ممبرشپ کی مد میں وصول کی گئی رقم کا بھی کچھ پتہ نہیں ۔معتمد ترین سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پرکراچی،حیدرآباد،سکھر،خیرپور،نوابشاہ،لاڑکانہ اورکراچی میں اقامتی گاہیں فراہم کرنے کیلئے سندھ گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن قائم کی تھی تاہم پہلے مرحلے میں ہی اس کی ہمت جواب دے گئی اورمزید درخواستوں کی وصولی کا دروازہ مستقل طورپربند کرکے خاموشی کے ساتھ منصوبہ پرعملدرآمد روک دیا گیا ہے ۔