کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے ،پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادوسے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیاستدان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا،یہ چوری کو تیز کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے رانا ثنا اﷲ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے ،وزیراعظم کو خود سوچنا چاہئے وہ کیا چاہتے ہیں۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال پرکہا کہ میں نااہل شخص کی بات کیوں سنوں۔سندھ میں گورنر راج سے متعلق باتوں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے ،وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلزپارٹی کی ہی رہے گی،پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادوسے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔