کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو ایسا کیاجاسکتا ہے ، حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کرسکتی ہے ۔