کراچی(رپورٹ :وقاص باقر)چندہ،عطیات اور خیرات کے نام پرملنے والی رقم کو سیاسی ،ذاتی اورکاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنیوالوں کے خلاف نیامسودہ قانون تیارکرلیاگیا۔تمام خیراتی اداروں، پروموٹرز اورافراد کی رجسٹریشن ہوگی،سندھ چیئریٹی کمیشن قائم کیاجائے گا۔خیراتی ادارے کوچندہ جمع کرنے کے مقاصد،چندہ دینے والوں کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ رکھاجائے گا۔سندھ چیریٹی رجسٹریشن اتھارٹی اورمجوزہ کمیشن مانیٹرنگ افسران کاتقررکریں گے ۔متعین اہداف کے علاوہ ملنے والا چندہ، عطیات وخیرات کسی بھی مقاصد میں استعمال کرنے پرجرمانہ وسزاہوگی۔خیراتی ادارے کو سرمایہ کاری کا ریکارڈ مرتب کرنا اور پیشگی منظوری لینا ہوگی۔