کراچی ، کوئٹہ(92 نیوزرپورٹ)سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحال نہ کرنے کافیصلہ کرلیا، وزیراعلی ہائوس میں صوبائی وزراکامشاورتی اجلاس ہوا،لاک ڈائون سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں سندھ حکومت نے مختلف آپشنزپرغورکیا،سندھ حکومت نے لاک ڈائون پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے پرطبی ماہرین سے بھی مشاورت کرلی،وزیراعلی سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے بھی مشاورت کی، ذرائع کے مطابق وفاق کے بعض فیصلوں سے صوبائی حکومت کوخدشات ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے آج وفاقی حکومت کے فیصلوں پرردعمل اور اپنے فیصلوں کااعلان متوقع ہے ، وزیراعلی سندھ یاصوبائی وزراکی جانب سے پریس کانفرنس کاامکان ہے ۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورناوائرس کے اثرات اور لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مزید ایک ہفتہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور صورتحال سے متعلق تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا صوبے میں اس بار سرکاری سطح پر عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائی جائیگی ۔