کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ میں تیسری بارتوسیع کردی گئی، پیپلزپارٹی کے 4 ارکان سندھ اسمبلی تیمورتالپور،سید اویس شاہ،مرتضیٰ بلوچ اورباری پتافی نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا،گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزراء سے حلف لیا،نئے وزرا کی شمولیت سے سندھ کابینہ کے ارکان کی تعداد 16 ہوگئی،تقریب حلف برداری گورنرہاؤس میں ہوئی،جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو،صوبائی وزرا،ڈپٹی سپیکر،ایم پی ایز، بیورو کریٹس اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی،بعدازاں گورنرعمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اورتقریب میں موجود مہمانوں نے نئے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی۔