کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) وفاقی حکومت کے احکام نظراندازکرنیوالے سندھ کی افسرشاہی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی کاؤنٹرقائم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا،تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث سندھ پولیس کے افسران کیخلاف بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی،تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی شکایت اورپرزوراصرارپروزیراعظم نے شکایتی مرکزقائم کرنیکی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت باالخصوص وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرشکایات کے ازالے سے متعلق وفاقی حکومت کے اداروں کے احکام نہ ماننے والے سندھ پولیس دیگرمحکموں کی افسرشاہی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا اوراس مقصد کیلئے سندھ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے پرزوراصرارپروفاقی حکومت کی ہدایات نظراندازکرنے والے افسران سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی کاؤنٹرقائم کرنیکی ہدایت کردی گئی،معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے اوران انتقامی کارروائیوں میں ملوث سندھ پولیس کے افسرن کیخلاف شکایات کے اندراج کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی کاؤنٹرقائم کیا جارہا ہے جہاں سندھ بھرسے پولیس افسران کیخلاف عوامی شکایات بھی درج کرائی جاسکیں گی،وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی کاؤنٹرکا قیام شہریوں کی شکایات دورکئے بغیرنمٹانے اوروفاقی حکومت باالخصوص وزیراعظم کی ہدایات نظراندازکرنیکی شکایات پرعمل میں لایا جارہا ہے ۔