کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا پر رسپانس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو گلستان جوہر میں 50 بسترکا ہسپتال اور200 بستر کاانفیکشن ڈیزیزکنٹرول ہسپتال نیپاکوجون 2020ء تک مکمل کرکے 500 مانیٹر اور 200 وینٹی لیٹرکی دستیبابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔محکمہ صحت کوآلات کی خریداری کے لئے 2 ارب 7 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 10 ہسپتالوں میں 131 بسترکے آئی سی یو اور 174 بستر کے ایچ ڈی یوز قائم کیے گئے ہیں۔ اس وقت 61 آئی سی یو بیڈ اور9 ایچ ڈی یوز بستر خالی ہیں۔صوبے کے 21 ہسپتالوں میں آئی سی یوز ، ایچ ڈی یوز اور آئسولیشن بیڈز کی گنجائش کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔