لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبعیت ناساز ہے ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے ۔انور اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ۔ تاہم ڈرامہ سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔