اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ آج سے لے گی اور کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ 15جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ کونسل سنٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یکم جولائی سے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو 6 ماہ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔