واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) ایشلیگ بارٹی، سوتیلانا کزنٹسوا، میڈیسن کیز اور سوفیا کینن نے پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ہفتہ کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ا?سٹریلوی کھلاڑی ایشلیگ بارٹی نے ماریا سیکاری کو 5-7، 6-2 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے ہم وطن کھلاڑی وینس ولیمز کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ امریکا کی سوفیا کینن بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں انہوں نے جاپان کی نائومی اوساکا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔