ٹورنٹو(ویب ڈیسک)کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر منچلوں نے سیکٹ بورڈنگ شروع کردی۔کورونا وائرس کے سبب کینیڈا میں بھی سناٹے کا راج ہے اور سڑکیں سنسان ہیں، ایسے میں کچھ منچلوں نے موقع سے فائدہ اْٹھایا اور سکیٹ بورڈ کرنے نکل پڑے۔یہ مناظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایکسپریس وے پر دیکھے گئے جہاں تین منچلے سکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہے تھے۔یوں سڑک پر سکیٹ بورڈنگ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں پولیس نے منچلوں کو پہلے تو منع گیا لیکن باز نہ آنے پر دھر لیا۔