کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے والد، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مرحوم احمد بشیر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی 6 دہائیوں پرانی ایک تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اْن کے والد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ہدایتکاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’’میرے والد مرحوم احمد بشیر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم ’نیلا پربت‘ فلم بناتے ہوئے ‘‘ ۔ انہوں نے لکھا کہ فلم ’نیلا پربت‘ 60 کی دہائی کی پاکستان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے ۔