کراچی(سٹاف رپورٹر/92نیوزرپورٹ)سندھ حکومت نے صوبے میں آوارہ کتوں کی بہتات،کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے نیا پنج سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے کتوں کو اینٹی ریبیز ویکسن لگائی جائے گی آوارہ کتوں کی نس بندی ہوگی آوارہ کتوں کو پکڑنے ،کتوں کو نس بندی کے انجکشن لگانے اور اینٹی ریبیز ویکسین دینے کے لیے افریقہ سے خصوصی طور پر بلوائے گئے ٹرینر نے سندھ کی بلدیاتی کونسلز کے پچاس سے زائد عملے کو خصوصی تربیت فراہم کردی۔