کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے ورلڈاسنوکر چمپئین شپ جتنے پر عالمی چیمپئن محمدآصف کو 750,000 لاکھ روپے کش انعام دینے کااعلان کیا اور کہاکہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میں عالمی چیمپئن سے ملاقات کررہا ہوں اور میرے لئے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ نیشنل بینک کی آج 70 ویں سالگرہ کا دن ہے مزیدکہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور عالمی چیمپئن محمدآصف پر ہمیں فخرہے نیشنل بینک کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو،آفیسران و ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب میں انعام کا اعلان کیا۔