لندن (سپورٹس ڈیسک)چینی کیوئسٹ ڈنگ جن ہوئی نے یو کے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ میں ہونے والے سنوکر چیمپئن شپ میں چین کے 32 سالہ کھلاڑی ڈنگ جن ہوئی نے سکاٹش حریف سٹیفن میگیوائر کو زیر کیا۔ رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر براجمان چینی کھلاڑی 10 سال بعد ٹائٹل جیتا۔ اس قبل وہ 2005ء اور 2009ء میں بھی ایونٹ جیت چکے ہیں۔38 سالہ سکاٹش سٹیفن میگیوائررینکنگ میں چینی کھلاڑی سے دو درجے اوپر ہیں، دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا اس سے قبل وہ 2004ء میں ایونٹ جیت چکے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائٹل جیتنے کے بعد چینی کھلاڑی دو لاکھ برطانوی پاؤنڈز (چار کروڑ پاکستانی روپے ) حاصل کر پائے جبکہ ہارنے والے سکاٹش کھلاڑی کے حصے میں 80 ہزار برطانوی پاؤنڈز (80 لاکھ روپے ) آئے ۔