شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سنگر واداکارہ مہرو فلم ’’بریکنگ نیوز‘‘ میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہونگی فلم ’’بریکنگ نیوز‘‘ کی شوٹنگ پاکستان سمیت انگلینڈ ،دبئی و دیگر ممالک میں ہوگی اور سنگر واداکارہ مہرو بہت جلد انگلینڈ جائیں گی فلم کے ڈائریکٹر عبدالرزاق ٹونی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ٹیم کے دیگر ارکان شامل ہونگے آج کل اداکارہ مہرو مذکورہ فلم کے گانے ’’تیری آں میں تیری آں ،سجناں میں تیری آں‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اوراس کی تکمیل کے فوری بعد وہ بیرو ن ملک روانہ ہوجائیں گی یہاں تاریخی سیرگاہ ہرن مینار میں شوٹنگ لوکیشن چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہرو نے بتایا کہ وہ شوبز میں بطور سنگر آئیں اور پھر ماڈلنگ کے شعبہ میں قدم رکھا اور ان دونوں شعبوں میں الحمد اﷲ کامیابی کے بعد آج کل وہ فلم ’’بریکنگ نیوز‘‘ میں بطور ہیروئن شوٹنگز میں حصہ لے رہی ہوں۔نہوں نے بتایا کہ بطور سنگر ان کے گانوں کو بہت پذیرملی جس کی بدولت انہیں شوبز میں قدم جمانے کابھرپور موقع ملا انہوں نے بتایاکہ ایک سال میں کامیابی اپنے کام سے لگن ،محنت اور سینئرز کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔