لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستا ن سنی تحریک کے زیر اہتمام غزوہ بدر پر جامع مسجد علی ہجویری شاہدرہ میں ہونیوالی کانفرنس میں مقررین نے کہا ہے کہ شہدا ء بدر کی دین اسلام کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاقیامت زندہ وجاوید رہیں گی ،دین اسلام دوسرے مذاہب کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ،آج ہمیں غزوہ بدر جیسے جذبے ، اتحاد اورپختہ حوصلوں کی ضرورت ہے ،غزوہ بدر کے شہیدوں نے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو اسلام کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا، غزوہ سے ہمیں دنیاوی سازو سامان کی بجائے اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کا درس دیتا ہے ۔