سڈنی( سپورٹس ڈیسک ) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دو دل مل گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میچ کے دوران سٹینڈز میں بھارتی مداح نے اپنی دوست کو پروپوز کردیا۔لڑکی نے ہاں کی تو مداحوں نے جشن منایا اور تالیاں بجا کر دونوں کو مبارک باد دیں۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی تالیاں بجا کر دونوں کو مبارک باد دیتے نظر آئے ۔