سڈنی (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ ڈیبیو ول پوکووسکی اور مارنوس لبوشین کی نصف سنچریوں کی بدولت بارش سے متاثرہ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف دو وکٹوں پر 166 رنز بنالئے ۔ جب بارش کے باعث کھیل ختم کیا گیا تو لبوشین 67 اور اسٹیو اسمتھ 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ۔ 6 رنز کے مجموعے پر ڈیوڈ وارنر کی سراج کے ہاتھوں رخصتی کے بعد پوکووسکی اور لبوشین کے درمیان 100 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پوکووسکی نے 62 شاندار رنز کئے ۔ پوکووسکی کا سکور جب 26 اور 32 تھا، وکٹ کیپر رشبھ پنت نے دو کیچ ڈراپ کئے۔ پورے دن میں 55 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔