سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین سٹیوسمتھ گزشتہ 3 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوگئے ۔اس مرتبہ یہ منفرد ناکامی ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور بیٹسمین رہی جس کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ بھی کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو شائع کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئنزلینڈ کے بولر کیمرون گینن نے انہیں آؤٹ کردیا۔اس ٹوئٹ میں انہوں لکھا کہ سمتھ بالاآخر ایک انسان ہی ہیں جو گابا کے میدان میں آسٹریلین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔