انٹرنیٹ کی آفادیت کے پیش نظر آج دنیا کے ہر ملک ہر چھوٹے بڑے شہروں میں نوجوان انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں سوشل میڈیا جس پہ انگنت فلمی گانے موویز اور دیگر مواد شیئر کیا جاتا ہے یہ نا صرف نوجوانوں کے دماغ پہ گہرا اثر ڈالتا ہے بلکہ انکے زہنوں کا منفی چیزوں کی طرف رجحان زیادہ کرتا ہے۔ سوشل میڈیا جہاں برے اثرات مرتب کرتا ہے وہی یہ نوجوانوں کی انفارمیشن میں اضافہ بھی کرتا ہے آج سے تقریباً کچھ سالوں پہلے لوگ مصروفیات اور طویل راستوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کر سکتے ہیں اب اس دور میں ایک کلک پہ سینکڑوں لاکھوں میل دور بیٹھے بات کر لیتے ہیں سوشل میڈیا نے نا صرف شہری بلکے دیہات کے رہنے والے لوگوں کو بھی اپنے نام کا لوہا منوانے کا موقع دیا ہے۔ (زنیرہ ریاض‘ ملتان)