لاہور(سپورٹس رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 27اکتوبر کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیر ی عوام کا ساتھ دینے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہے ۔کشمیری عوام آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔