لاہور(نامہ نگار خصوصی) فیس بک، ٹویٹر، واٹس اپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو معطل کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔گلوکارہ حمیراارشد اور اظہر حنیف نے حارث سعید خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔درخواست میں وزارت داخلہ، پی ٹی اے ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔