خرطوم (آن لائن) افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم46 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سوڈان میں گزشتہ 2ماہ سے جاری بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں گھر برباد کر دیئے ۔حالیہ بارشوں سے سوڈان کے 18میں سے 16صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 14 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔