زیورخ( نیٹ نیوز) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس سوئس کرتب بازکو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک اسٹنٹ پیش کر رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق Ramon Kathriner نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ وں کے درمیان کیبل کار کے وائر پر اسٹنٹ پیش کرنے کی ٹھانی اور 9ہزار 8 فٹ بلندی پر کیبل کار کی رسی پر چلنے سمیت سائیکل چلانے کا دل دہلا دینے والا اسٹنٹ بھی پیش کیا جسے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں تھم گئیں۔