لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور اور شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام خون عطیہ کرنے کو فروغ دینے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز گیلانی سربراہ شعبہ ہیماٹالوجی، پروفیسر عائشہ ہمایوں، پروفیسر غضنفر سرہندی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد جمیل، ڈاکٹر افتخار بلوچ، ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء کے ہمراہ شرکت کی۔ پروفیسر مونا عزیز گیلانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عطیہ خون کی اہمیت پر زور دیا۔