لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچز کے لیے 90 آسامیوں پر تقرری کے عمل کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے وعدہ کیا تھا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچرکی تنظیم نو سے سابق کھلاڑیوں کے لئے روزگار کے لئے مواقع پیدا ہوں گے اوریہ اسی کی ایک مثال ہے ۔ہر کوچ اپنی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ذمہ دار ہوگا۔بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو ان کوچنگ رولز میں ترجیح دی جائے گی، اس دوران پی سی بی لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر مدت ملازمت کے تحت کامیاب کوچز سے بھی ایک سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار https://www۔pcb۔com۔pk /coachesدرخواست جمع کرواسکتے ہیں۔