لاہور( خبرنگارخصوصی) کرتا ر پور راہداری کے افتتاح کو سوشل میڈیا پر زبر دست پذیر ائی ملی۔ دن بھر غیر ملکی مہمان ،ارکان اسمبلی ، دانشور ، خارجہ امور کے ماہرین اس راہ داری کے افتتاح پر خوشگوار ردعمل کااظہارکرتے رہے ۔دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کرتاپور راہداری کی تقریب کی تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر جاری کرتے رہے ۔ فیس بک، ٹوئٹر ، انسٹاگرام ،وٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر کرتا پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے چرچے رہے ۔علاوہ ازیں ٹوئٹر کے ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ پینل پر سرفہرست 5 ٹرینڈز بابری مسجد فیصلے کے موضوع پر بن گئے ۔بھارتی ٹوئٹر صارف بھی اس متعصب فیصلے کے خلاف کھل کر اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔پریت کور نامی ایک صارف نے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور بھارتی سپریم کورٹ کی تصویر اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ مختلف اخلاقی اقدار کے حامل دو ممالک۔انہوں نے لکھا ایک ملک اقلیتی برادری کے لئے کرتارپور راہداری تعمیر کررہا ہے تو دوسرا ملک اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے ۔