مکرمی !پاکستان سمیت دنیا میں سوشل میڈیا ایک بڑی طاقت بن کے سامنے آیا ہے۔ نوجوان طبقے میں سوشل میڈیا بہت مقبولیت رکھتا ہے۔مگر جیسا کہ ایک مشہور مقولہ ہے کہ" ہر چیز کی زیاتی نقصان دہ ہوتی ہے " اسی طرح جہاں سوشل میڈیا کے بیشمار فائدے ہیں وہیں اگر اس کا غلط استعمال کیا جائے تو اس سے زیادہ تباہ کار کوئی شے نہیں۔جہاں یہ معلومات کا آسان اور بڑا ذریعہ ہے وہیں یہ غلط اور نامناسب معلومات کے فروغ میں بھی ایک اہم ہتھیار ہے۔ بہت سے فتنے اور فسادات سوشل میڈیا کی وجہ رونما ہو رہے ہیں۔ ہر طرح کی معلومات تو ایک کلک پر میسر ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ یہ معلومات صحیح اور درست بھی ہوں۔ سوشل میڈیا پر جہاں مکمل آزادی ہے وہیں ناتجربہ کار لوگ اس کو جب اچھے طریقے سے استعمال نہیں کر پاتے تو غیر اخلاقی سرگرمیوں کا حصہ بن جاتے ہیں اور نہ صرف وقت اور انرجی کا ضیاع کرتے ہیں بلکہ خود کو بھی کسی قابل نہیں چھوڑتے۔۔۔ (منا زہرا کراچی)