مکرمی !سوشل میڈیا موجودہ دور میں سب سے تیز میڈیا ہے جس پر کوئی بھی نیوز یا کوئی بھی افواہ سیکنڈوں میں دنیا میں گردش کرتی نظر آتی ہے اس کے بہت سارے مثبت فوائد ہیں جن سے لوگ مستفید بھی ہو رہے ہیں ۔لیکن آج مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جہاں سوشل میڈیا کے بہت سارے فوائد ہیں جہاں سوشل میڈیا اچھائی کیلئے استعمال ہورہاہے وہاں سوشل میڈیا برائی میں بھی کسی طرح سے کم نہیں اگر موازنہ کیا جائے تو تو ایک بات واضح نظر آتی ہے کہ آج سوشل میڈیا بے حیائی پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے ہے جو کہ بہت ہی خطرناک بات ہے۔بے حیائی کا اگر یہی حا ل رہا تو آنے والے وقتوں میں پاکستان بے حیائی کی آگ میں جلتا نظر آرہا ہے یہ اس حکومت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں کہ کیسے نئی حکومت پاکستانی نوجوان نسل کو اس بے حیائی کے سمندر میں غرق ہونے سے بچایا جائے ۔تب ہی جا کر اس ملک کی نوجوان نسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگی ہو جنسی تشددکے واقعات میں کمی واقع ہو گی ۔ (اظہراقبال مغل )