آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) سوفی ڈیوائن کو نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی مستقل کپتان نامزد کر دیا گیا۔ آل راؤنڈر کو کیوی کپتان ایمی اسٹرتھویٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے قیادت سونپی گئی تھی تاہم سوفی ڈیوائن نے اس عارضی مدت میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 13 میں سے 6 میچوں میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔ مارچ 2019ء میں آخری بار کھیلنے والی سٹرتھویٹ نائب کپتان ہوں گے۔