پشاور ( خبر نگار) سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے 9افسروں کو گروپ 7سے 8میں ترقی دیدی ہے ، ایگزیکٹو گروپ میں ترقی کا اعلامیہ جاری کر دیاگیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق گروپ 7سے 8میں ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر پورٹ سروسز طاہر سکندر ، ڈائریکٹر اے ٹی سی زبیر غازی ، شبر انور ، مظفر عالم ، جاوید عزیز فاروقی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکٹرونکس رانا عبید ، سید ماجد حسین ، شعبہ فائر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فاروقی رشید ، لاجسٹک ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید بن باسط شامل ہیں ۔