لاہور(جنرل رپورٹر)سول سروس اکیڈمی کے وفد نے فا طمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد کا ا ستقبال وائس چا نسلر پروفیسر عا مر زمان خان نے کیا۔وفد کو پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وفد نے پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پروگرام کی کا رکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سنیر فیکلٹی، ڈاکٹر شبنم اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔