لاہور(نامہ نگار) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے گاڑی کی چابیاں اور تعریفی اسناددیں۔ کنٹری بیوشن ٹارگٹ کی وصولی پر شہزاد احمد چیمہ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ماڈل ٹاؤن اور چوہدری امجد علی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی لاہور(ساؤتھ ) کو نئی گاڑیوں کی چابیاں اور تعریفی اسناد دیں۔گاڑیوں کو سرکاری امور اور سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں محمد حسان ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی فیصل آباد (نارتھ)راجہ تحسین الحسن ڈائریکٹر راولپنڈی، رانا ریاض احمد ڈائریکٹر فیصل آباد (ویسٹ)اور ابراہیم خان ڈائریکٹر رحیم یار خان شامل ہیں ۔ کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویراقبال تبسم نے کہا کہ ادارہ کیلئے بہترین کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی ۔