مکرمی! دیکھا جائے تو یقینا یہ بات واضح ہوجائے گی کہ انٹرنیٹ کو ئی غلط چیز نہیں بلکہ اس کا اچھا یا برا ہونا اس کے استعمال پر منحصر ہے۔ ایک تو سوشل میڈیا پرجوسیاسی اور مذہبی مباحثے چھڑ جاتے ہیں انہوں نے خاصا بد امنی کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔ اور ساتھ ہی اگر کوئی واقع ہوجائے تو اس کا مذاق شروع کردیا جاتا ہے۔ ملکی مفاد کے بجائے گالم گلوچ کرکے اپنی انفرادی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔ کچھ نوجوان لڑکے لڑکیوں نے تو اپنے شوق میں افواہیں پھیلانے کا کاروبار ہی شروع کیا ہوا ہے ان کا کام دنیا بھر کی جھوٹی خبروں کو پھیلانا ہے ۔ ضرورت اسو امر کی ہے کہ نوجوان نسل میں میڈیا کے مثبت استعمال کا شعور اجاگر کیا جائے۔ کوئی بھی قوم یا نسل تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کی تربیت ایک خواب کی طرح نہ ہو۔ ( علی رضا راناحیدرآباد سندھ)