پشاور( ذیشان کاکاخیل )پشاور بی آرٹی منصوبے کے لئے بسیں سول ورک مکمل ہونے سے قبل اور پارکنگ ایریا نہ ہونے کیباوجود منگوالی گئیں جس سے ان کے کھڑے کھڑے ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق منصوبے کی 51 بسوں کو قبل از وقت منگوا یا گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف بسوں پر وارنٹی کا عرصہ گزررہا ہے بلکہ قومی خزانے کوبھی50 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سپلائر نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ وا رنٹی بسوں کے چلنے سے مشروط ہے ، اگر چار ماہ تک بسیں نہ چلائی گئیں تو وارنٹی موثر نہیں رہے گی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ9 بسوں کے بمپرزپر نشانات جبکہ 9 بسوں پر ڈینٹ موجود ہیں جس کی وجہ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں ان بسوں کی حالت کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے ۔