ریاض،واشنگٹن(اے ایف پی ،نیٹ نیوز)سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا جبکہ نے پھر ماننے سے انکار کردیا ہے ۔خرطوم اور تل ابیب تعلقات قائم کرنے اور کشیدگی ختم کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں جس کی امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے ،یاہو ،السیسی نے سوڈان کا خیر مقدم کیا ہے جکبہ حماس نے مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی گناہ قراردیدیا۔امریکی نژاد اسرائیلی ارب پتی حائیم کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ سعودیہ میں مذہبی حلقوں کا اثر ورسوخ ہے اسرائیل کو تسلیم کیا تو ایران، قطر ، سعودی عوام کو مجھے قتل کرنے کا موقع مل جائیگا ،ملکی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔اے ایف پی کے مطابق سوڈان نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کی تصدیق کر دی۔ ریاستی ٹی وی نے سوڈان،اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے تعلقات قائم کرنے اور کشیدگی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔امریکہ، اسرائیل اور سوڈان کے رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلیفونک رابطے کے بعدمشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ سوڈان اور اسرائیل نے معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، امریکہ سوڈان کے قرضے کم کرانے میں مدد کرے گا،ٹرمپ کے مطابق یہ ایک بڑا بریک تھرو ہے ، سوڈان کے وزیر اعظم عبداﷲ حمدوک نے عبوری پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کے بعد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا۔امریکی نژاد اسرائیلی ارب پتی حائیم سابان نے اسرائیلی اخبار ’حارث‘ کو خصوصی انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا۔سابان کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو ایران، قطر اور سعودی عوام کو اُنہیں قتل کرنے کا موقع مل جائے گا۔