کراچی (کامرس رپورٹر)سونا 1300روپے مزیدمہنگا ،قیمت ریکارڈ 80500 روپے فی تولہ ہوگئی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں21ڈالرکا اضافہ دیکھا گیاجس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید1300روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید8ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1429ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں1115روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے فی تولہ سونے کی قیمت79200روپے سے بڑھ کر80500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت67901روپے سے بڑھ کر69016روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔