کراچی ( کامرس رپورٹر ) گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا70ہزار روپے کی سطح کو عبور کر چکا ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں850روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 69ہزار450روپے سے بڑھ کر70ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح 743روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 59 ہزار 528 روپے سے بڑھ کر60ہزار271روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا صرف6ڈالر مہنگا ہو کر1312ڈالر پر جا پہنچا ۔