کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید 200 روپے مہنگاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام قیمت میں172روپے کا اضافہ ہوا اورفی تولہ سونے کی قیمت86000روپے سے بڑھ کر86200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 73731 روپے سے بڑھ کر73903روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔