کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 250 روپے سستا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کی کمی سے 85200وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 215روپے کی کمی سے 73045 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1000.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔