کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں500 اور10گرام سونے کی قیمت میں430روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا اورفی تولہ سونے کی قیمت75000روپے سے بڑھ کر75500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 64300روپے سے بڑھ کر64730روپے ہو گئی ۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 754.45 روپے پرمستحکم رہی۔